بطور اتحادی عوام کی خوشحالی اور مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
March 6, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
304 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور کامل علی آغا سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی سرکردہ سیاسی شخصیات کی ملاقات اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پارٹی میں مزید شمولیتوں کے حوالے سے سرپرائز دیتے رہیں گے، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی، اسد عباس شاہ، سابق ناظمین و نائب ناظمین سمیت وکلاء رہنما شامل تھے
لاہور(06مارچ2020) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے سابق وفاقی وزیر لیاقت بھٹی، اسد عباس شاہ، 11 سابق ناظمین و نائب ناظمین سمیت 42اہم سیاسی اور سماجی شخصیات اور 11 مختلف بارز کے موجودہ اورسابق عہدیداروں نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے چھوڑ کر جانے والوں کیلئے کھلے ہیں، جانے والے لوٹ کر واپس اپنے سیاسی گھر پاکستان مسلم لیگ میں آسکتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ عوام کی سیاست کرتی ہے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہم بطور اتحادی عوام کی خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھر سے اپنے امیدواروں کو کھڑا کریں گے اور پارٹی میں مزید شمولیتوں کے حوالے سے سرپرائز دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی محاذ ہو یاسیاسی جوڑ توڑ ہم ہمیشہ ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ شامل ہونے والے سرکردہ رہنماؤں میں حافظ آباد سے سابق وفاقی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس لیاقت عباس بھٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسلم لیگ کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی اسد عباس شاہ، چودھری جاوید احمد گورائیہ ایڈووکیٹ صدر فیروز والا بار ایسوسی ایشن، چودھری قیصر مختار گجر ایڈووکیٹ سیکرٹری فیروزالا بار ایسوسی ایشن، چودھری محمد اکرم بٹر ایڈووکیٹ سابق صدر، چودھری شیر احمد وڑائچ ایڈووکیٹ سابق صدر، چودھری رحمت علی ڈھلوں ایڈووکیٹ سابق صدر، رانا ہدایت علی ایڈووکیٹ سابق صدر، آصف بشیر مرزا ایڈووکیٹ سابق صدر، چودھری محمد اکبر چاہل ایڈووکیٹ سابق صدر، میاں شاہد محمود ایڈووکیٹ سابق نائب صدر، چودھری نعیم بسرا ایڈووکیٹ، چودھری ایاز صفدر سندھو ایڈووکیٹ، چودھری احمد سلطان چیمہ ایڈووکیٹ سابق نائب صدر، چودھری نبیل نبی سابق ٹاؤن ناظم سمندری، نعیم سنھار، اختر صابر نعیم سابق ناظم یونین کونسل، خالد نمبردار سابق ناظم یونین کونسل، مجاہد محمد یار پڈھانہ سماجی کارکن، شفقت محمود سابق ناظم یونین کونسل، شہزاد حمید سابق ناظم یونین کونسل، عبدالحمید سابق ناظم یونین کونسل، طارق نمبردارامیدوار ناظم یونین کونسل، چودھری محمد یار صدر پیڈا، ذیشان ایاز نت چیئرمین یونین کونسل، عبدالمنان کھوکھر سابق نائب ناظم یونین کونسل، ندیم ارشد سابق ناظم یونین کونسل، رانا لیاقت سابق کونسلر، اعجاز احمد نائب ناظم یونین کونسل، ثناء اللہ سابق ناظم یونین کونسل، عمران منظور امیدوار ناظم یونین کونسل، عمران ندیم ایڈووکیٹ، محمد اسلم سماجی کارکن، محمد رفیق سماجی کارکن، محمد انور نمبردار سماجی کارکن، چودھری وہاب طور ایڈووکیٹ، سابق ناظم یونین کونسل ددھوچک، چودھری مختار عالم سماجی کارکن، چودھری فاروق سابق ممبر سیوڑہ، چودھری عدنان اختر ایڈووکیٹ، سیکرٹری بارایسوسی ایشن شکر گڑھ، چودھری عباس سماجی کارکن، چودھری فیصل گلزار ایڈووکیٹ، چیئرمین یونین کونسل خانووال، چودھری ظفر سماجی کارکن، چودھری شکیل سماجی کارکن، چودھری راشد سماجی کارکن، چودھری امتیاز سماجی کارکن، چودھری راشد سماجی کارکن، ملک لیاقت علی نسوآنہ ایڈووکیٹ، رائے مراتب علی بھٹی، رائے ماجد علی بھٹی، ملک تجمل حسن نسوآنہ ایڈووکیٹ، شیخ عدنان نواز شامل تھے۔


