ہمیں نئے ”کٹے“ نہیں کھولنے چاہئیں: چودھری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون
March 7, 2020
Featured, News, Urdu News
221 Views
آپ ایک عظیم باپ کے فرزند ہیں، قوم نے بھی ہمیں ایک امانت دی ہے کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں
لاہور(07مارچ2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ ہمیں اس وقت ملک میں نئے ”کٹے“ نہیں کھولنے چاہئیں، ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے اس میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے، آپ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں جنہوں نے ملک کی مضبوطی کی تحریکوں میں نمایاں حصہ لیا اور وہ ایک عظیم لیڈر تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن سے مزید کہا کہ آپ اپنی اکثر تقریروں میں جس امانت علی اور سلامت علی کا ذکر کرتے ہیں اس پر جب میں اسلام آباد آؤں گا تو تفصیلی بات ہو گی اور اس کا حل بھی نکالیں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ قوم نے بھی ہمیں ایک امانت دی ہے کہ ہم عوام کے مسائل حل کروانے کیلئے مل کر کوششیں جاری رکھیں۔
