Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے: مونس الٰہی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے: مونس الٰہی

عالمی سطح پر قیمتیں 30فیصد کم ہو گئیں، عوام کی تکالیف کم کرنے کیلئے انہیں بھرپور ریلیف دینا چاہئے: پاکستان مسلم لیگ کے رہنما کا ٹویٹ

لاہور(09مارچ2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الٰہی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روایتی کے بجائے نمایاں کمی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ تیل کی عالمی سطح پر قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہو گئی ہے اب ہماری حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے تیل کی قیمتوں میں کمی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی واجبی نہیں ہونی چاہئے بلکہ عوام کی تکالیف و مسائل کے پیش نظر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے انہیں بھرپور ریلیف دیا جائے تاکہ ان کی تکالیف کم ہوسکیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *