Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / بہاولنگر سے نواب احمد حسن کی شمولیت، ہر سطح پر پارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

بہاولنگر سے نواب احمد حسن کی شمولیت، ہر سطح پر پارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی سے آزاد امیدوار نواب احمد حسن خان لکھویرا کی ملاقات، ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

بطور وزیراعلیٰ صوبے میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی اب لوگ اس ترقی کو یاد کرتے ہیں، چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں: نواب احمد حسن

لاہور(12مارچ2020) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آزاد امیدوار پی پی 240 بہاولنگر نواب احمد حسن خان لکھویرا نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی اور چودھری احسان الحق ایم پی اے بھی موجود تھے جبکہ وفد میں محمد عمران ایوب خان سلدیرا، پیر محمد یار چشتی، نذر حسین خان لکھویرا اور دیگر سیاسی رہنما شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور ایسے افراد کو موقع دے گی جو عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی ہمارا منشور ہے، تحصیل، یونین کونسل اور ضلع کی سطح پر پارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے۔ نواب احمد حسن خان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں صوبے نے جو ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی، اب لوگ اس ترقی کو یاد کر رہے ہیں، ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ تھا، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو لے کر ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *