Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / کورونا وائرس کو ہرانا ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسرں کی زندگی کو محفوظ بنائیں: مونس الٰہی

کورونا وائرس کو ہرانا ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسرں کی زندگی کو محفوظ بنائیں: مونس الٰہی

کورونا سے ڈرنا نہیں، ہمارے کارکنوں کی آگاہی مہم قابل تعریف ہے، دھیان، دوا اور دعا سے انشاء اللہ پاکستان کامیاب ہو گا: ویڈیو بیان

لاہور(18مارچ2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الٰہی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی شکست ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، اس سے ڈرنا نہیں اسے ہرانا ہے، ہم سب کو چاہئے کہ احتیاطی تدابیر سے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز کے کارکنوں کی کورونا وائرس آگاہی مہم قابل تعریف ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سب سے اہم احتیاط اپنے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک اور صاف رکھنا ہے، پاکستان مسلم لیگ کورونا وائرس کے خلاف سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ کورونا وائرس کے امتحان میں دھیان، دوا اور دعا سے پاکستان کامیاب ہو گا۔ انہوں نے چار احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جراثیم سے بچنے کیلئے اپنے ہاتھ ہر وقت صاف رکھیں، چھینک یا کھانسی میں اپنا چہرہ ٹشو پیپر یا بازو کے ساتھ ڈھانپیں، دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھ کر ملاقات کریں اور بخار، کھانسی یا سانس میں دشواری کی صورت میں فوراً قریبی ڈاکٹر یا حکومت کی قائم کردہ ہیلپ لائن 1166 یا 1033 سے رابطہ کریں۔ مونس الٰہی نے کہا کہ احتیاط کرنے سے آپ انشاء اللہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔

 

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *