Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / علماء خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، کورونا کا مقابلہ احتیاطی تدابیر سے ہی ہو سکتا ہے: چودھری پرویزالٰہی

علماء خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، کورونا کا مقابلہ احتیاطی تدابیر سے ہی ہو سکتا ہے: چودھری پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی کو سیالکوٹ موٹروے کا منصوبہ مکمل کرانے پر اہل علاقہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہبازشریف کی وجہ سے لاگت 4 گنا ہو گئی: سلیم بریار

لاہور(19مارچ2020) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال خاص کر کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ علماء کرام خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، کورونا سے ڈرنے کی نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، وبائی امراض کا مقابلہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کا منصوبہ ہمارے دور حکومت میں شروع ہوا، شہبازشریف کی ناقص پالیسیوں کی بدولت جو منصوبہ 25 ارب روپے سے مکمل ہونا تھا اس کی لاگت تقریباً 100 ارب روپے تک پہنچ گئی، اس منصوبے کو مکمل کروانے کیلئے چودھری پرویزالٰہی نے اپنا اہم کردار ادا کیا جو کہ پنجاب اور خاص طور پر سیالکوٹ کے عوام کیلئے خوشی کی بات ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ عوام آج بھی ہمارے دور کے فلاحی کاموں کو یاد کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ عوام کی جماعت ہے اور ہماری عوامی و قومی خدمات سب کے سامنے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے عوامی مفاد کے منصوبوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *