Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / کورونا کی بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور اس کی مہربانی پر یقین رکھیں: چودھری شجاعت حسین

کورونا کی بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور اس کی مہربانی پر یقین رکھیں: چودھری شجاعت حسین

حفاظتی سامان ذخیرہ کرنے والوں پر اللہ کی لعنت، مہنگا سامان خرید سکنے والے مخیر حضرات ہمسایوں اور غریبوں کا بھی خیال رکھیں

لاہور(19مارچ2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا کے بجائے اللہ تعالیٰ سے ڈریں اور بلاوجہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کو خبردار کرو جو اپنے دنیاوی مفاد کی خاطر حرام کما رہے ہیں، حفاظتی سامان کی ذخیرہ اندوزی کر کے انہیں مہنگے داموں بیچنے والوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مخیر حضرات اور جو لوگ حفاظتی سامان مہنگا خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ قومی فریضہ سمجھ اس کر میں سے کچھ حصہ غریبوں کیلئے بھی رکھیں اور خاص کر اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 30 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ”اور خدا تم کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے“، اس آیت میں جہاں اللہ تعالیٰ بندوں کو اپنے غضب سے ڈراتا ہے وہاں اپنے بندوں پر مہربان ہونے کا یقین بھی دلاتا ہے، لہٰذا میری قوم سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنا چاہئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *