سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ
March 24, 2020
Featured, News, Urdu News
228 Views
کورونا کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں: چودھری پرویزالٰہی
شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ او رامریکی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی
لاہور(24مارچ2020) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے کیونکہ قیدیوں کا اس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ وہ قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کریں۔ شاہ محمود قریشی نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ وزارتِ خارجہ اور امریکی حکام سے اس سلسلے میں بات کریں گے۔
