کورونا پازیٹو ٹیسٹ والوں کو گھر پر ”سیلف آئیسولیشن“ کی اجازت دی جائے: مونس الٰہی
March 29, 2020
Featured, News, Urdu News
186 Views
صرف سیریس مریض ہسپتال منتقل کیے جائیں، لوگ خوفزدہ ہیں اور ہسپتالوں میں اتنے بیڈز بھی نہیں: مسلم لیگی رہنما کا ٹویٹ
لاہور(29مارچ2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن مونس الٰہی نے پنجاب حکومت پر اپنے ٹویٹ میں زور دیا ہے کہ کورونا پازیٹو ٹیسٹ والے افراد کو گھر پر سیلف آئیسولیشن کی بھی اجازت دی جائے، جن افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آتے ہیں حکومت انہیں بلاامتیاز ہسپتالوں میں زبردستی منتقل نہ کرے بلکہ جو چاہیں ان کو اپنے گھر پر ہی مکمل تنہائی میں علاج معالجہ کی اجازت دی جائے البتہ جن افراد میں سیریس علامات سامنے آئیں انہیں ہسپتالوں میں فوری منتقل کیا جائے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ ہسپتالوں کے خوف سے لوگ ٹیسٹ کروانے سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہمارے ہسپتالوں میں اتنے بیڈز بھی نہیں ہیں۔
