Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا میر جاویدالرحمن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا میر جاویدالرحمن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اپنے ادارے کے علاوہ تمام صحافیوں کا بڑا درد رکھتے تھے

لاہور(31مارچ2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے جنگ گروپ کے میرجاویدالرحمن کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن مرحوم کے بڑے صاحبزادے اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی کی ملک و قوم کے مفاد میں صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میر خلیل الرحمن کی صحافتی میراث کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مسلم لیگی قائدین نے میر شکیل الرحمن، میر ابراہیم اور غمزدہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور میر فیملی کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میر شکیل الرحمن، میر ابراہیم اور پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے میر فیملی سے پرانے خاندانی تعلقات ہیں، میر جاویدالرحمن نے اپنے والد میر خلیل الرحمن کی قلمی میراث کو بہت آگے تک بڑھایا، وہ اپنے ادارے کے علاوہ بھی تمام صحافیوں کیلئے بڑا درد رکھتے تھے اور ان کی دیکھ بھال کرتے تھے، مرحم بڑے ملنسار اور ہمدرد انسان تھے، اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *