Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / اے پی سی صرف پنجاب نہیں ملک بھر میں کورونا کے بڑھنے پر اظہار تشویش کرے: کامل علی آغا

اے پی سی صرف پنجاب نہیں ملک بھر میں کورونا کے بڑھنے پر اظہار تشویش کرے: کامل علی آغا

تبلیغی جماعت کے قائدین کے تحفظات ختم کیے جائیں، سندھ حکومت سکھر اور حیدر آباد کے مراکز میں ان سے ناروا رویہ کا ازالہ کرے

کورونا ٹیسٹ کا نظام بہتر بنانے کے علاوہ لوگوں کو فاقوں سے بچانے پر زور دیا: پاکستان مسلم لیگ کے نمائندے کی سفارشات

لاہور(یکم اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اور اس سلسلہ میں عوام کو درپیش مشکلات و مسائل کا احاطہ کیا۔ انہوں نے کانفرنس کی مجوزہ سفارشات میں تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے تجویز کیا کہ کانفرنس کی جانب سے صرف پنجاب کی بجائے پورے ملک میں وبا کے بڑھنے پر تشویش ظاہر کی جائے، لوگوں کو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ فاقوں سے بچانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات پر زور دیا جائے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ یہ کورونا پورے ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اس لیے اس پر صرف پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ٹیسٹنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے، کہیں بھی حقائق چھپانے کا شائبہ نہ ہو، پنجاب چونکہ سب سے بڑا صوبہ ہے اس لیے ملک بھر کے تمام علاقوں اور پنجاب میں باالخصوص راشن کی تقسیم اور وبائی مرض کا شکار افراد کے علاج معالجہ اورعام آدمی کے بچاؤ کی تدابیر میں فوری بہتری لائی جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر شعبوں کے کورونا کے خلاف جنگ میں شریک افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔ کامل علی آغا نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ تبلیغی جماعت کے قائدین کے تحفظات کو فوری دور کیا جائے، وہ دیندار لوگ ہیں اور دین کی تبلیغ کا اہم اور عظیم فریضہ ادا کرتے ہیں، صوبائی حکومتوں اور مرکزی حکومت سے گزارش ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ان کے ساتھ باوقار اور عزت دارانہ رویہ اختیار کیا جائے، ان کے ساتھ اب تک کی گئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، پاکستان اور اس کے عوام مصیبت کی اس گھڑی میں ان عظیم نیک لوگوں کی ناراضگی کے متحمل نہیں ہو سکتے، سندھ حکومت کو چاہئے کہ سکھر، حیدر آباد کے مرکز میں تبلیغی جماعت کے احباب کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا بلکہ غیر اخلاقی سلوک کا فوری ازالہ کرے۔ کامل علی آغا نے مزید کہا کہ ہم صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی صحت کیلئے فکر مند بھی ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *