تبلیغی جماعت کے مخالفین بھول گئے کہ امریکہ، افریقہ کے جنگلات میں بھی کورونا پھیلا ہے: چودھری شجاعت حسین
April 2, 2020
Featured, News, Urdu News
281 Views
کورونا وائرس سے کوئی ایٹم بم یا میزائل نہیں بچا سکتا، تبلیغی جماعت کو کیوں الزام دیا جا رہا ہے
لاہور(02اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ بعض حکومتی حلقوں نے رائے ونڈ کا تبلیغی اجتماع رکوانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت پر تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ کورونا وائرس تبلیغی جماعت والوں کی وجہ سے پھیلا ہے لیکن وہ شاید یہ بھول گئے ہیں کہ امریکہ اور افریقہ کے جنگلات میں بھی یہ وائرس پھیلا ہے، کیا اس کی ذمہ دار بھی تبلیغی جماعت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس قسم کی الزام تراشی کرنے والے یاد رکھیں کہ ایٹم بم یا کوئی میزائل بھی ان کو کورونا وائرس سے نہیں بچا سکتا۔
