رحیم یار خان شوگر ملز کی انتظامیہ میں کوئی عمل دخل نہیں، صرف بالواسطہ شیئر ہیں:مونس الٰہی
April 4, 2020
Featured, News, Urdu News
271 Views
رپورٹ کے مطابق چینی کی قومی برآمد میں اس مل کا شیئر صرف 3.14 فیصد ہے، لوگ حقائق کو ذمہ داری سے پیش کریں
لاہور(04اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے چینی کی برآمد پر تحقیقاتی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ لوگ اس پر بات کرتے ہوئے حقائق کو ذمہ داری سے پیش کریں گے۔ مونس الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ میرے پاس رحیم یار خان شوگر ملز کے صرف بالواسطہ طور پر شیئر ہیں اور میرا اس ملز کی انتظامیہ میں کوئی عمل دخل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ رحیم یار خان شوگر ملز کا چینی کی قومی برآمد میں صرف 3.14 فیصد حصہ ہے۔
