کورونا وائرس: سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے 11 رکنی آل پارٹی کمیٹی قائم کر دی
April 6, 2020
Featured, News, Urdu News
210 Views
تمام پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد قائم کردہ کمیٹی وبائی صورتحال اور اس کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی
لاہور(06اپریل2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے صوبہ میں کوروناوائرس کی صورتحال پر نظر رکھنے اور اس کے معاشرہ اور صوبائی معیشت پر برے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں تمام جماعتوں سے پارلیمانی لیڈروں سے مشاورت کے بعد 11 ارکان اسمبلی پر مشتمل آل پارٹی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکر چودھری پرویزالٰہی اس کمیٹی کے کنوینر ہوں گے اور یہ صوبہ کے علاوہ کسی بھی وفاقی ادارے یا ایجنسی کا تعاون حاصل کر سکے گی جبکہ کسی بھی رکن اسمبلی کو شریک کار کرنے کی مجاز ہو گی۔ کمیٹی میں سپیکر چودھری پرویزالٰہی کنوینر، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، نذیر احمد چوہان، امین ذوالقرنین، ساجد احمد خان، ملک احمد علی اولکھ، محمد معاویہ، سید حسن مرتضیٰ، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ خان اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔
