کورونا: سیاسی جماعتیں نمبر گیم اور الزام تراشی کی بجائے اپنا کردار ادا کریں: چودھری پرویزالٰہی
April 8, 2020
Featured, News, Urdu News
282 Views
عوام کی معاشی ضروریات پورا کرناحکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے، آل پارٹی پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس طلب کر لیا
لاہور(08اپریل2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی اور نمبر گیم کی بجائے کورونا جیسی عالمی وبا کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کریں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی معاشی ضروریات کو پورا کرنا ہونی چاہئے۔ انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 10 اپریل کو طلب کرلیا ہے جو ویڈیو لنک پر ہو گا۔ اجلاس میں تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور آزاد جماعتوں کے نامزد ارکان شرکت کریں گے، 11 رکنی کمیٹی کورونا کے اثرات کو کم از کم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی جبکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے کئے اقدامات اور ان سے عوام کی روزمرہ ضروریات اور معاشی صورتحال پر پیدا شدہ اثرات پر تفصیل سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر چودھری پرویزالٰہی کریں گے۔
