چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر صحافی سعید اظہر اور ”ڈان“ کے سینئر رپورٹر ذوالقرنین طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
April 9, 2020
Featured, News, Urdu News
237 Views
لاہور(09اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے سینئر صحافی و ممتاز کالم نگار سعید اظہر اور روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر ذوالقرنین طاہر کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
