Saturday , February 4 2023
Breaking News
Home / Featured / سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے: چودھری پرویزالٰہی سے خواجہ برادران کی ملاقات

سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے: چودھری پرویزالٰہی سے خواجہ برادران کی ملاقات

ہمارے بزرگ اور چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا، اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں: خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق

لاہور(11اپریل2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق ایم این اے اور خواجہ سلمان رفیق ایم پی اے نے ملاقات کی اور چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے تدارک کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے نمٹنے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھ کر ہم سب نے بحیثیت قوم مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، آج انسانیت تقاضا کرتی ہے کہ ہم سب مل کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چودھری خاندان سے ہمارا پرانا تعلق ہے، ہمارے بزرگ اور چودھری صاحبان اور ان کے بزرگوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق تھا، اس دیرینہ تعلق کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

Check Also

Shehbaz Sharif is sabotaging the national solidarity atmosphere, he has also destroyed economy, he is also responsible for ruining law and order: Ch Parvez Elahi

FIA and police have been given task of crushing political opponents, arrest of Sh Rasheed …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *