چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا راجہ اشفاق سرور اور راجہ افضل کے انتقال پر اظہار تعزیت
April 12, 2020
Featured, News, Urdu News
253 Views
مرحومین کی عوامی اور پارلیمانی خدمات کو یاد رکھا جائے گا
لاہور(12اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ن لیگ کے رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اور سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر راجہ محمد افضل کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ اشفاق سرور اور راجہ افضل نے بطور پارلیمنٹرین ہمیشہ عوامی خدمت کو مقدم رکھا، ان کی پارلیمانی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
