ہمارے بیٹوں نے پاکستان کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی کا طیارہ کے حادثہ میں میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان کی شہادت پر اظہار تعزیت

لاہور(13اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی نے پاک فوج کے تربیتی طیارہ مشاق کے حادثہ میں شہید ہونے والے میجر عمر چوپالہ (گجرات) اور لیفٹیننٹ فیضان (چکوال) کی شہادت پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے بیٹوں نے ہمیشہ ملکی دفاع میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے سپوتوں نے جانوں کے جو نذرانے پیش کیے ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والوں کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Share