چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور کامل علی آغا کا سینئر مسلم لیگی رہنما سکندر الٰہی چیمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار
April 15, 2020
Featured, News, Urdu News
223 Views
مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، جب بھی ان کی ضرورت پڑی انہوں نے بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کیں
لاہور(15اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ایم این اے اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا نے سینئر مسلم لیگی رہنما سکندر الٰہی چیمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ مرحوم کے بھائی احسان اللہ چیمہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے سکندر الٰہی چیمہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، پارٹی کو جب بھی ان کی ضرورت پڑی انہوں نے بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کیں، مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔
