چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا معروف صنعتکار علی حبیب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور(18اپریل2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے چیئرمین پاکستان بزنس کونسل اور انڈس موٹر کمپنی کے سربراہ علی ایس حبیب کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے علی حبیب کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں علی حبیب کا بڑا حصہ رہاہے، مرحوم پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین کے طور پر بھی اچھا کا م کر رہے تھے، ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Share