پنجاب کی جیلوں کے تمام قیدیوں کو کورونا ٹیسٹ اور تمام قرنطینہ سنٹرز کے ڈاکٹرز اور سٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں: چودھری پرویزالٰہی

تمام ارکان پری بجٹ تجاویز اسمبلی کے ای میل ایڈریس پر بھجوائیں، تجاویز کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا جائے گا: اجلاس سے خطاب

اجلاس میں صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، ہاشم جوان بخت کے علاوہ نذیر چوہان، ساجد احمد خان، حسن مرتضیٰ، اویس خان لغاری، سمیع اللہ خان، خواجہ سلمان رفیق، امین ذوالقرنین، احمد علی اولکھ، محمد معاویہ، مومن آغا، عبداللہ خان سنبل، محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک نے شرکت کی

لاہور(23اپریل2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت کورونا پر آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ویڈیو لنک پر منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نذیر احمد چوہان، ساجد احمد خان، سید حسن مرتضیٰ، سردار اویس احمد خان لغاری، سمیع اللہ خان، خواجہ سلمان رفیق، امین ذوالقرنین، ملک احمد علی اولکھ، محمد معاویہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں کے قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی تمام قرنطینہ سنٹرز پر ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو حفاظتی کٹس ہر حال میں فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ابتدائی نکات پربریف کیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا نے جیلوں میں قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے اب تک کے حکومتی اقدامات پر بریف کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پری بجٹ تجاویز کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان اس ای میل ایڈریس پر اپنی اپنی تجاویز بھجوادیں جنہیں فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا جائے گا۔

Share