Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب حکومت وکلاء کی مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرے: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب حکومت وکلاء کی مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرے: چودھری پرویزالٰہی

فنڈز تاخیرسے جاری کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، وکلا نہ تو کوئی کاروبار کر سکتے ہیں نہ ہی نوکری

لاہور(24اپریل2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت وکلاء کی مشکلات اوران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر بجٹ میں مختص فنڈز جاری کرے، فنڈز جاری کرنے کے حواے سے تاخیر کرنے سے وکلاء کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت وبائی مرض کا شکار ہے، پاکستان میں ہر طبقہ معاشی مشکلات کا شکار ہے، پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سفید پوش افراد کی مدد کر رہی ہے لیکن وکلاء جو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ابھی تک محروم ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلاء کے فنڈز منظور کرنے کیلئے جو سمری تیار کی گئی ہے اسے فوری طور پر منظور کیا جائے کیونکہ وکلاء نہ توکوئی کاروبار کر سکتے ہیں اور نہ ہی نوکری، اس مشکل وقت میں حکومت کا فرض ہے وہ وکلاء برادری کی ہر ممکن مدد کرے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *