اٹھارویں ترمیم: صحت، تعلیم اور عوامی بہتری کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے: چودھری شجاعت حسین
May 2, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
262 Views
تحریک انصاف کے اتحادی ہونے کے باعث حکومت کے ہر اچھے اقدام کو سراہتے ہیں: چودھری سلیم بریار سے گفتگو
لاہور(02مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے افطار کے موقع پر خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کے ہر اس اچھے اقدام کو سراہتے ہیں جو ملک و قوم کی بہتری کیلئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبے جن سے عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری آئے اس میں حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا۔

