سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
May 2, 2020
News, Urdu News
244 Views
آ8 مئی کو بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات، امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں گندم کی خریداری ہے، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور(02مئی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن کی درخواست پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8مئی بروز جمعتہ المبارک دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات، امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں گندم کی خریداری ہے۔
