Sunday , March 26 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اجلاس پیر 4 مئی 1:30 بجے دوپہر پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کی زیر صدارت ہو گا

اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی مشاورت سے 8 مئی کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کیلئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے

لاہور(03مئی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 4 مئی بروز پیر 1:30 بجے دوپہر پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کریں گے۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی مشاورت سے 8 مئی کو بلائے گئے اسمبلی اجلاس کیلئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

_____________________________________________

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

لاہور(03مئی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی نے کورونا وائرس سے متاثرہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اسد قیصر اور ان کے اہل خانہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *