Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / آپ کی تعلیمی تجاویز کا مثبت جواب دیں گے: چودھری شجاعت حسین سے شفقت محمود کا تبادلہ خیال

آپ کی تعلیمی تجاویز کا مثبت جواب دیں گے: چودھری شجاعت حسین سے شفقت محمود کا تبادلہ خیال

اٹھارویں ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں: صدر پاکستان مسلم لیگ، تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا: وفاقی وزیر

لاہور(04مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اٹھارویں ترمیم میں تعلیم کے اختیارات صوبوں کو دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تک تمام پارٹی لیڈروں نے اٹھارویں ترمیم کے حق اور مخالفت دونوں پر بات کی ہے، اس ترمیم میں اچھی باتیں بھی ہیں جن کی ہم مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے لیکن آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے شعبہ تعلیم میں کی گئی ترمیم کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے چودھری شجاعت حسین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شعبہ تعلیم سے متعلق تجاویز کو اجلاس میں زیر غور لایا جائے اور اس پر آپ کو مثبت جواب بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی جماعت اور باقی تمام جماعتوں کی مثبت تجاویز کو مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *