Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی ملاقات

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی ملاقات

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا: ملاقات میں گفتگو

لاہور(05مئی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل اور صفدر حیات بوسال کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کو درپیش وبائی مرض کورونا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کورونا سے مقابلہ کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے خیرمقدم کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *