Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / قادیانی نہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں نہ اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں، ان کو کسی بھی صورت اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جا سکتا: طارق بشیر چیمہ کا کابینہ میں دو ٹوک موقف

قادیانی نہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں نہ اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں، ان کو کسی بھی صورت اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جا سکتا: طارق بشیر چیمہ کا کابینہ میں دو ٹوک موقف

پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ہمیں تحفظ ناموس رسالتﷺ کی بھیک مانگنا پڑتی ہے، ان سازشیوں کو کوئی سزا کیوں نہیں دی جاتی

قادیانیوں کا سربراہ اگر لکھ دے کہ ہم پاکستان کے آئین اور خود کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں تو ہمیں ان کے اقلیتی کمیشن میں بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا

لاہور(05مئی2020) پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ قادیانی نہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں نہ اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں، ان کو کسی بھی صورت اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ہمیں تحفظ ناموس رسالتﷺ کی بھیک مانگنا پڑتی ہے، یہ ہم سب کیلئے شرم کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی حج فارم میں تبدیلی کر دی جاتی ہے کبھی کتب کے اندر سے خاتم النبیینﷺ کا لفظ نکال دیا جاتا ہے آج تک ان سازشیوں کو کوئی سزا کیوں نہیں دی گئی، اگر قادیانیوں کا سربراہ خود لکھ کر بھیج دے کہ ہم پاکستان کے آئین کو اور خود کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں تو ہمیں ان کے اقلیتی کمیشن میں بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کمیشن میں ہندو، سکھ، مسیحی بیٹھے ہیں ہم نے کبھی ان پر اعتراض نہیں کیا کیونکہ وہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *