Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرقانون راجہ بشارت کی جانب سے سات آرڈیننس پیش

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرقانون راجہ بشارت کی جانب سے سات آرڈیننس پیش

لاہور(08مئی2020) پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ایوان میں سات آرڈیننس، آرڈیننس (تدارک وکنٹرول) متعدی امراض پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) مقامی حکومت پنجاب 2020، آرڈیننس(ترمیم) دیہی پنچائتیں اور نیبر ہڈ کونسلیں پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) اسٹامپ پنجاب 2020، آرڈیننس امتناع ہورڈنگ پنجاب 2020، آرڈیننس (ترمیم) (پروموشن اینڈ ریگولیشن) پرائیویٹ تعلیمی ادارے پنجاب 2020، آرڈیننس (پنجاب ترمیم) مجموعہ ضابطہ دیوانی 2020 پیش کیے جسے سپیکرچودھری پرویزالٰہی نے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دو ما ہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی تمام سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے کرونا ٹیسٹوں کی تعداد کو بھی بڑھایا ہے اور قرنطینہ سنٹروں میں تمام مریضوں کو بھی تمام سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور عظمی بخاری نے ایوان میں کرونا پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا سے نمٹنے کیلئے جو 11ارب روپے خرچ کیے وہ کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کرونا کیلئے سہولیات کو بہتر بنائے۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات کے مطابق طبی عملے کو کرونا سے نمٹنے کیلئے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور احساس پروگرام کے ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بروز پیر مورخہ 11مئی2020کو صبح 11:30بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *