Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: چودھری شجاعت حسین

دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین اور سالک حسین سے جی ڈی اے کے رہنما سردار غوث بخش مہر کی ملاقات

کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا سب کو ایک نقطہ نظر پر اکٹھا ہونا ہو گا: ملاقات میں گفتگو

لاہور(12مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن قومی اسمبلی سردار غوث بخش مہر نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً ملک میں تیزی سے پھیلنے والی وبا کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غوث بخش مہر نے چودھری شجاعت حسین کو سندھ کی سیاسی صورتحال، کورونا سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور راشن کی تقسیم جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا سمیت پاکستان کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، طاقت کا محور بدل چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ بدلتے ہوئے حالات میں بموں اور میزائلوں کی بالادستی بھی اب بے معنی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بدلتی ہوئی صورتحال میں ایک نئی بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کا مقابلہ اکیلا کوئی ملک نہیں کر سکتا، اس وبا سے بچنے کیلئے پوری دنیا کو ایک نقطہ نظر پر اکتفا کرنا ہو گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *