چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا شاہین رضا ایم پی اے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
May 20, 2020
Featured, News, Urdu News
130 Views
مرحومہ کے دل میں مظلوم انسانیت کیلئے بڑا درد تھا، پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرواتی رہتی تھیں: اہل خانہ سے گفتگو
لاہور(20مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے رکن پنجاب اسمبلی محترمہ شاہین رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ مرحومہ کے دل میں مظلوم انسانیت کیلئے بڑا درد تھا، وہ اکثر پنجاب اسمبلی میں عوامی مسائل کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرواتی رہتی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
