سٹہ بازی اور ناجائز منافع خوری روکنے کیلئے شوگر کمیشن کی سفارشات کا حامی ہوں: مونس الٰہی
May 21, 2020
Featured, News, Urdu News
174 Views
پہلے واضح کر چکا ہوں کہ کسی شوگر مل کی انتظامیہ میں شامل نہیں ہوں، حکومتی کنٹرول کیلئے قانون سازی میں تعاون کریں گے
لاہور(21مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے شوگر کمیشن کی سفارشات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی وضاحت کر چکے ہیں کہ میں کسی بھی شوگر مل کی انتظامیہ یا بورڈ میں شامل نہیں ہوں۔ مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ چینی کے کاروبار میں سٹہ بازی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے کیلئے شوگر کمیشن کی سفارشات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں حکومتی کنٹرول کیلئے قانون سازی میں تعاون کیا جائے گا تاکہ چینی کی قیمتوں کو جوڑ توڑ سے بچا کر مناسب قیمتوں پر رکھا جا سکے۔
