سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال پر ان کے بھائی کرنل (ر) محمد عارف سے اظہار تعزیت
May 21, 2020
Featured, News, Urdu News
153 Views
اسمبلی اجلاس کے دوران ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردرجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی
لاہور(21مئی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کی وفات پر مرحومہ کے بھائی کرنل (ر) محمد عارف کو فون کیا اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بڑی اچھی، نیک اور عوام کیلئے درد رکھنے والی خاتون تھیں۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔ کرنل (ر)محمد عارف نے چودھری صاحبان کی طرف سے نیک جذبات رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مرحومہ آخری دم تک کورونا سے متاثرہ افراد کی عیادت اور انکی خدمت میں مصروف رہیں۔
