چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ادا کی
May 26, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
170 Views
چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین، راسخ الٰہی اور دیگر رہنماؤں نے عید سادگی سے منائی
طیارہ حادثہ کے شہداء، کورونا متاثرین اور وطن عزیز کے دفاع و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی، مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں
لاہور(26مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، شافع حسین، حسین الٰہی، راسخ الٰہی، مسلم لیگی رہنما چودھری سلیم بریار، سعادت نواز اجنالہ اور دیگر رہنماؤں نے گجرات میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے نماز عیدالفطر ادا کی۔ اس موقع پر طیارہ حادثہ کے شہداء، کورونا متاثرین اور وطن عزیز کے دفاع و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عید سادگی سے منائیں اور اس پرمسرت موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ ان کی محرومیاں کم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عید دوسری عیدوں سے مختلف ہے اس لیے اس عید کو سادگی سے منایا جائے۔

