Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا صحت یابی تک خیال رکھا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا صحت یابی تک خیال رکھا جائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع، تنظیم سازی جلد مکمل کریں، کارکنوں کو متحرک کرنے اور مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو ریلیف سنٹر برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل مرتب

سینی ٹائزرز، ماسک، راشن اور امدادی رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا رہے گا: ضلعی صدر راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم سے گفتگو

لاہور(27مئی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی ڈویژن زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن میں کورونا سے متاثر خاندانوں میں امدادی رقم اور رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پارٹی کی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں اور سینئر رہنماؤں کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کارکنوں کو منظم کیا جائے، مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو ریلیف سنٹر برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے بھر پور تیاری شروع کر دی جائے، مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی، اس لیے جلد از جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں میں ماسک، سینی ٹائزر ز تقسیم کئے جائیں، وبا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا ان کی صحت یابی تک ان کا خیال رکھا جائے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *