Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / دی فرسٹ مسلم، آفٹر دی پرافٹ اور شارٹ ہسٹری آف اسلام جیسی کتابوں پر پابندی لگانا ضروری تھا: چودھری پرویزالٰہی

دی فرسٹ مسلم، آفٹر دی پرافٹ اور شارٹ ہسٹری آف اسلام جیسی کتابوں پر پابندی لگانا ضروری تھا: چودھری پرویزالٰہی

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسلامی و تاریخی حقائق غلط انداز میں پیش کرنے پر تینوں کتابوں کی اشاعت و فروخت پر مکمل پابندی لگا دی، مارکیٹ میں موجود دیگر مواد بھی فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(12جون2020) سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گستاخانہ مواد والی کتابوں

The First Muslim

After the Prophet

اور

Short History of Islam

کی اشاعت و فروخت پر پابندی لگانا بہت ضروری تھا، رحمتہ اللعالمین، خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ، امہات المومنین، خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار اور تمام اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموس پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسلامی و تاریخی حقائق کی غلط انداز میں اشاعت کا راستہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی کی سفارش پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تینوں کتابوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور فوری پر طور پر ان کی اشاعت بند کرنے، مارکیٹ میں موجود ان کتابوں اور دیگر مواد کو فوری طور پر ضبط کرنے کے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کے وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اس مسئلے پر سب سے پہلے آواز اٹھائی تھی اور ان کتابوں پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی تھی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *