چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ویڈیو لنک پر گفتگو
June 16, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
182 Views
دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے اور پنجاب میں کورونا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال
لاہور(16جون2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے ویڈیو لنک پر برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ویڈیو لنک پر گفتگو کی۔ گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب میں کورونا کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پارلیمانی نظام میں کمیٹی سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کیلئے امداد اور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

