یا اللہ! ہم پر رحم فرما، ہمارے گناہ معاف کر دے: چودھری شجاعت حسین
June 21, 2020
Featured, News, Urdu News
254 Views
کورونا اور دیگر آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر میری اطاعت کرو تو تمہیں عذاب میں کیوں مبتلا کروں گا
لاہور(21جون2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ہے کہ یا اللہ کریم ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے اور ہم پر رحم فرما۔ انہوں نے سورج گرہن کے موقع پر رب العالمین کے حضور گڑگڑاتے ہوئے دعا کی کہ اے زمین و آسمان کے حقیقی مالک اور فرماں روا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کورونا اور دیگر تمام آفات ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہیں، اللہ کریم تو قرآن پاک میں بجا ارشاد فرماتا ہے کہ اگر تم میری اطاعت کرو گے تو میں تمہیں کیوں عذاب مبتلا کروں گا، واقعی ہم تیری اطاعت سے دور ہو گئے ہیں، ہم پر اپنا فضل و کرم فرما، تیرے رحم کا کوئی کنارہ نہیں، ہماری غلطیاں اور گناہ معاف فرما دے اور ہمیں کورونا اور دیگر آفات سے نجات عطا فرما۔
