Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سپیکر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملاقات

چودھری پرویزالٰہی کی تجویز پر گجرات میں 500 بیڈ پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی گئی

سیاسی صورتحال، فلاح عامہ کے پروگرام، کورونا سے بچاؤ کی حکمت عملی سمیت اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

لاہور(22جون2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چودھری پرویزالٰہی کی تجویز پر گجرات میں 500 بیڈ پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ ملاقات میں بجٹ سیشن، صوبے کی سیاسی صورتحال، فلاح عامہ کے پروگرام، کورونا سے بچاؤ کی حکمت عملی سمیت اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تحفظات کو دور کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں 500 بیڈ پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کی منظوری دینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ترقی کے سفر میں تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا، سابق حکمرانوں نے میرے دور کے لینڈ مارک منصوبوں کو ختم کر کے عوام پر ظلم کیا، ہم صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں اور صوبے کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اس عمل میں مل کر کام کرتے رہیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان کبھی پورے نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چودھری پرویزالٰہی کو بجٹ سیشن احسن طریقے سے چلانے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے، پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ اتحاد پہلے سے مضبوط اور ورکنگ ریلیشن شپ میں بہتری آئی ہے، آس لگانے والوں کو یاس کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ہم پہلے بھی ایک تھے اب بھی ایک ہیں اور آئندہ بھی ایک رہیں گے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھیں گے، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، صرف نان ایشوز پر سیاست چمکائی جا رہی ہے، تنقید کی پروا کیے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گجرات سمیت دیگر اضلاع میں بھی بنائیں گے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *