وفاقی وزیر تعلیم نصاب میں شامل مواد پر زیادہ توجہ دیں: چودھری شجاعت حسین
June 26, 2020
Featured, News, Urdu News
208 Views
تعلیمی نصاب میں قومی و فوج اور نئی نسل میں پاکستان سے محبت اجاگر کرنے والے ابواب شامل ہونے چاہئیں
لاہور(26جون2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفقت محمود صاحب کو چاہئے تھا کہ نصاب سب کیلئے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ نصاب میں پڑھایا کیا جائے گا اس پر زیادہ توجہ دینی چاہئے تھی، آج تقریر میں انہوں نے کہا کہ بچوں کو پاکستان کی تاریخ کا پتہ ہونا چاہئے لیکن اس کے برعکس حکومت پنجاب کی 2019-2020 میں پرنٹ ہونے والی اردو کی آٹھویں جماعت کی کتاب میں ایسے واقعات شامل نہ تھے جن کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا تھا لیکن ان کو نصاب سے غائب کر دیا گیا، جیسا کہ نشان حیدر پانے والے جوانوں کی تفصیل اور تصاویر ہی موجود نہیں تھیں، اس کے علاوہ بھی کئی مضمون اور باب نکال دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر 18ویں ترمیم میں جب نصاب صوبوں کو دیا گیا تو ہر صوبے نے اپنی مرضی سے ان ابواب کو یا تو نکال دیا یا پھر مختصر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو چاہئے تھا کہ ایسا نصاب شامل کرتے جس میں ہماری قوم کے ہیرو اور وہ تمام ابواب شامل ہونے چاہئیں جس سے آنے والی نسلوں کے دل میں ملک کیلئے محبت اجاگر کی جائے ان سب کو مدنظر رکھنا ہو گا۔
