چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سید منور حسن کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار
June 26, 2020
Featured, News, Urdu News
214 Views
لاہور(26جون2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ سید منور حسن نے جماعت اسلامی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا، وہ ایک غیر متنازعہ شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پاکستان مسلم لیگ کے آپس میں تعلقات غیر سیاسی بنیادوں پر قائم ہیں، سید منور حسن کی دینی و سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اللہ کریم منور حسن کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین و سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
