Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / گورنر پنجاب چودھری سرور سے چودھری مونس الٰہی کی ملاقات

گورنر پنجاب چودھری سرور سے چودھری مونس الٰہی کی ملاقات

حکومتی وزراء، اتحادی اور اپوزیشن سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے: مونس الٰہی

تحریک انصاف ہر سطح پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہے: گورنر چودھری سرور

لاہور(26جون2020) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت اور اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن ہر روز حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھتی ہے، عوام اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، آئندہ جنرل الیکشن 2023ء میں ہوں گے، تحریک انصاف ہر سطح پر اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی مفادات کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں، احتساب کے معاملے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ احتساب دونوں طرف ہوتا نظر آنا چاہئے، حکومتی وزراء، اتحادی اور اپوزیشن سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ہم مل کر ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ عوام کے مسائل حکومت کا ساتھ دینے سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *