مرکز اور پنجاب کے بجٹ منظور کروانے میں بطور اتحادی بھرپور انداز میں ساتھ دیا: چودھری پرویزالٰہی
June 30, 2020
Featured, News, Pictures, Urdu News
186 Views
سپیکر پنجاب اسمبلی سے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پاکستان اور پرتگال کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
لاہور(30جون2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، پاکستان اور پرتگال کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آواز بلند کی ہے، ہم ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں، ہمارا فوکس ہے کہ عوامی مسائل حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بجٹ منظور کروانے میں بھرپور انداز سے بطور اتحادی ساتھ دے کر پاکستان مسلم لیگ نے اپنا وعدہ پورا کیا۔ محبوب احمد نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے درخواست کی کہ پاکستان میں پرتگال کے ویزہ سیکشن کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں، پرتگال اور پاکستان میں دہری شہریت کا معاملہ بھی توجہ طلب ہے۔

