Saturday , December 10 2022
Home / Featured / پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے: چودھری پرویزالٰہی

پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے: چودھری پرویزالٰہی

فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ”حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا“

لاہور(یکم جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا نہ صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے، فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیین حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ”حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا“۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے، میں نے اپنے دور میں کٹاس راج مندر کی مرمت کروائی تھی، اپنے دور میں پہلی دفعہ پاکستان میں بجٹ میں چرچز کی مرمت کیلئے پیسے رکھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں مندر بنانے کے خلاف نہیں ہوں، جہاں ہندو برادری کی آبادی زیاد ہو وہاں مندر بننا چاہئے۔

 

Check Also

CM Chaudhry Parvez Elahi addresses a ceremony on anti-corruption day at Alhamra

Lahore, December 09: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi said that the Sharif family including …

Leave a Reply

Your email address will not be published.