Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے: چودھری شجاعت حسین

ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے: چودھری شجاعت حسین

رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں، جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے

لاہور(02جولائی2020) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کورونا فنڈز سے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کورونا وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دوگنا اضافی تنخواہ دی جائے، رہائش پذیر ڈاکٹروں کو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں دس، دس مرلہ کے پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں، جو سوسائٹیاں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان کو ٹیکس کی مد میں چھوٹ دی جائے، اس پر فوری طور پر عملدرآمد کروایا جائے، اس منصوبے پر وفاق کی جانب سے وزیراعظم اور صوبوں کی جانب سے وزرائے اعلیٰ کے دستخط ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حضرات اور میڈیکل سٹاف کو اس کے علاوہ بھی خصوصی فنڈز دینے چاہئیں تاکہ وہ محسوس کریں کہ ان کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *