Thursday , December 7 2023
Breaking News
Home / Featured / اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ میں کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری کسی اور کے کندھے پر نہ ڈا لے: چودھری پرویزالٰہی

اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ میں کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری کسی اور کے کندھے پر نہ ڈا لے: چودھری پرویزالٰہی

بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر پر سپیکر کی ذمہ داران کی سرزنش، تعمیری کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت، اسمبلی ہال کے علاوہ زیر تعمیر مسجد بھی اگست کے آخر تک مکمل کی جائے، بلڈنگ سے پہلے مسجد کا افتتاح کروں گا: سپیکر کی اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے تعمیراتی اداروں کو تاکید

رواں سال کے آخر تک بلڈنگ پنجاب اسمبلی کے حوالے کر دیں گے، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ این سی اے، نیسپاک اور دیگر تعمیراتی اداروں کی سپیکر کو یقین دہانی

لاہور(08جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کی پراگریس کے جائزہ کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر، سیکرٹری فنانس عبداللہ سنبل، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن (ر) اسد، این سی اے کے نمائندوں کے علاوہ دیگر تعمیراتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور این سی اے کے افسران نے سپیکر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ا سمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ میں کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری کسی اور کے کندھے پر نہ ڈا لے، بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر پر سپیکر کی طرف سے ذمہ داران کی سر زنش کی گئی اور انہوں نے فوری تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی جس پر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ این سی اے، نیسپاک اور دیگر تعمیراتی اداروں نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ رواں سال کے آخر تک زیر تعمیر بلڈنگ پنجاب اسمبلی کے حوالے کر دیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی ہال کے علاوہ زیر تعمیر مسجد بھی اس سال میں اگست کے آخر تک مکمل کی جائے، بلڈنگ سے پہلے مسجد کا افتتاح کروں گا۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی اور وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ایم پی ایز ہاسٹل کے کمروں اور ملازمین کے کوارٹرز کے ڈیزائن بھی دیکھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے تاکید کی کہ مسجد خوبصورت اور مثالی ہونی چاہئے اور اسمبلی ملازمین کے کوارٹرز میں بھی تمام بنیادی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *