Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / اسلام کیلئے ہم سے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا: چودھری پرویزالٰہی

اسلام کیلئے ہم سے کوئی کام ہوجائے تو سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا: چودھری پرویزالٰہی

یو ایس گروپ کے سی ای او میاں محمد احسن اور چیئرمین جاوید اشرف بھٹی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، راسخ الٰہی بھی موجود تھے

لاہور(14جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر یو ایس گروپ میاں محمد احسن اور چیئرمین جاوید اشرف بھٹی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر راسخ الٰہی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں صہیب جاوید بھٹی، میاں علی احسن اور عبدالرحمن سکھیرا شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے، تحفظ ناموس رسالت ہمارے دین کی بنیاد ہے اس کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، اسلام کیلئے اگر ہم سے کوئی کام ہوجائے تو میں سمجھوں گا کہ میری زندگی کا مقصد پورا ہو گیا اور اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہوگیا۔ میاں محمد احسن نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت بل اور دینی کتب کو علما بورڈ سے منظوری سے مشروط کر کے بڑا عظیم کام کیا ہے۔ جاوید اشرف بھٹی نے کہا کہ مسلم امہ کیلئے آپ کی یہ خدمت کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کمپنی کی جانب سے 50 ہزار ماسک پیش کیے اور کہا کہ ہم حکومت پاکستان کو بھی 1.2 ملین ماسک کا تحفہ دے چکے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد کی جا سکے۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی ایم پی اے میاں محمد شفیع کی رہائش گاہ آمد، ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

والدہ کا سایہ باعث رحمت ہوتا ہے اس غم کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(14جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمد شفیع کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ والدہ کا سایہ باعث رحمت ہوتا ہے اس غم کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *