Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / گوگل اور ایپل کے عالمی نقشہ سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کی مذمت اور ان نقشوں کو مسترد کرتے ہیں: مونس الٰہی

گوگل اور ایپل کے عالمی نقشہ سے فلسطینی ریاست کو غائب کرنے کی مذمت اور ان نقشوں کو مسترد کرتے ہیں: مونس الٰہی

فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دل و دماغ میں نقش ہیں، انشاء اللہ دشمن مٹ جائیں گے فلسطین اور کشمیر کے نقشے نہیں مٹ سکتے

لاہور(17جولائی2020) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی ایم این اے نے گوگل اور ایپل کے عالمی نقشہ سے فلسطین ریاست کو غائب کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دل و دماغ میں نقش ہیں، انشاء اللہ دشمن مٹ جائیں گے لیکن یہ نقشے کسی صورت اور کبھی نہیں مٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقشے مٹانے سے کیا سچائی مٹ سکتی ہے؟ کبھی نہیں، ہم فلسطین ریاست اور کشمیر اور کشمیر کے بغیر عالمی نقشوں کو مسترد کرتے ہیں، نقشے مٹانے سے حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا۔ مونس الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے اسرائیل اور کشمیری عوام نے بھارت کے چنگل سے اپنی اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، مادرِوطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کے جذبہ کو کوئی بھی ظلم و ستم اور سازش سے ختم نہیں کر سکتا اور انشاء اللہ ان کی جدوجہد رنگ لا کر رہے گی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *