Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مسالک کے علماء کے ساتھ صدق دل سے مشاورت کر رہے ہیں، انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا: چودھری پرویزالٰہی

تحفظ بنیاد اسلام بل پر تمام مسالک کے علماء کے ساتھ صدق دل سے مشاورت کر رہے ہیں، انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی سے قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی کی ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا

محمد بشارت راجہ، حافظ عمار یاسر، میاں شفیع محمد، حافظ طاہر اشرفی اور سید تقلید رضا کے علاوہ وفد کے ارکان میں علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ ملک محمد باقر شامل تھے

لاہور(27جولائی2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل پر تحفظات دور کرنے پر لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام مسالک کے علماء کے ساتھ صدق دل سے مشاورت کر رہے ہیں، انشاء اللہ مشاورت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، میاں شفیع محمد ایم پی اے، چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ محمد طاہر اشرفی اور سابق ایم پی اے سید تقلید رضا بھی موجود تھے جبکہ وفد کے ارکان میں علامہ محمد افضل حیدری مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و ناظم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب، علامہ ملک محمد باقر گھلو مدرس جامعتہ المنتظر لاہور شامل تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *